شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںبلوچستان سے تعلق رکھنے والے انسانی خدمت گار اذیت گاہوں سے بازیاب

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انسانی خدمت گار اذیت گاہوں سے بازیاب

کوئٹہ(ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں کراچی سے اغواء کیے گئے انسانی خدمت گار بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اوست ویلفئیر آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد جان دشتی اور ملا لیاقت پاکستانی عقوبت خانوں سے کل بازیاب ہوگئے تھے جبکہ عبدالقیوم وفا بھی آج بازیاب ہوگئے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ کچھ دنوں میں اوست ویلفئیر آرگنائزیشن کے چئیرمین محمد جان دشتی اور جنرل سیکریٹری عبدالقیوم وفاء اور نامور سماجی کارکن ملا لیاقت ولی کو قابض پاکستان کی فوج اور خفیہ اداروں نے اغواء کر لیا تھا جو بازیاب ہوگئے ہیں۔

اوست ویلفئیر آرگنائزیشن نے اپنی قیادت اور نامور سماجی کارکن ملا لیاقت ولی کے اغواء کے بعد اپنے جاری تمام سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مریضوں میں شدید تشویش کی ایک لہر پائی گئی۔

اوست ویلفئیر آرگنائزیشن نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف غریب مریضوں کے علاج معالجے کی ذمہ داری اپنے کمزور کندھوں پر اٹھا رکھی ہے جہاں پر چندہ کرکے ان غریب و نادار مریضوں کا علاج کیا جاتا رہا ہے مگر جس طرح سے ریاستی اداروں نے ان سماجی کارکنوں پر یلغار کی اس سے یہ لگتا ہے کہ بلوچستان میں سیاست کے ساتھ ساتھ سماجی سرگرمیوں کی بھی اجازت نہیں رہی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز