جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںبلوچستان سے پنجاب جانے والی شاہراہ تاحال بحال نہ ہوسکی، ٹریفک شدید...

بلوچستان سے پنجاب جانے والی شاہراہ تاحال بحال نہ ہوسکی، ٹریفک شدید متاثر 

 

 

کوہلو ( ہمگام نیوز ) بلوچستان سے پنجاب جانے والی قومی شاہراہ فورٹ منرو کے مقام پر تاحال ہیوی ٹریفک کی وجہ سے شدید جام ہے جس کے باعث گھنٹوں کا سفر دنوں میں طے کرنے سے مسافروں کی زندگیاں ، محال ہوگئی ہیں ۔

سبزیوں کی گاڑیوں میں تاجروں کے لاکھوں روپے کی سبزیاں خراب ہونے سے انہیں کافی نقصانات کا سامنا ہے جبکہ کئی جگہ مسافروں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی ٹریفک جام سے شدید مشکلات سے گزارنا پڑ رہا ہے ۔

 

اور بروقت ڈاکٹروں تک رسائی نہ ہونے سے کئی مریضوں کی حالت غیر ہوگئی ہے مسافروں اور ڈائیورز حضرات نے بلوچستان اور پنجاب کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی آسکے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز