شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3 افراد ھلاک ایک نعش برآمد ،تفصیلات کے مطابق دالبندین میں مسلح افراد کی فائرنگ میں سلمان نامی نوجوان جانبحق ہوگیا ۔
ادھر نوشکی بدل کاریز میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر مبینہ ڈاکوں کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق، شناخت جلیل احمد ولد حاجی میر غازی خان بادینی کے نام سے ہوئی ہے، مسلح ڈاکوں نے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
علاوہ ازیں خاران سی پیک روڈ سے ایک شخص کی لاش برآمد،
ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات میں لاش کی شناخت شہزاد ولد راشد، لانزئی کے نام سے ہوئی ہے۔ ل اش کو مزید کارروائی اور ضروری قانونی مراحل کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔
دریں اثناء تحصیل سوئی محمد کالونی کہ رہائشی نوجوان یونس ولد راضو کو اج گیارہ ہزار والٹ کی تار کی کرنٹ لگنے سے وفات پا گئے نوجوان کا تعلق بگٹی قبیلے کی شاخ موندرنی سے بتایا جارہا ہے ۔


