سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںبلوچستان: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق، ایک زخمی

بلوچستان: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جانبحق، ایک زخمی

کوئٹہ/مستونگ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے علاقے نواں کلی آخری سٹاپ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کا قتل کردیا۔

مقتول کی شناخت حفیظ الرحمن کے نام سے ہوی ہے، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔

اس کے علاوہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں مسلح افراد نے گولی چلا کر ایک شخص کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نا معلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار محمد مراد نامی شخص پر گولی چلا کر اسے زخمی کردیا۔

گولی محمد مراد کے پیر پر لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز