یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبلوچستان لبریشن فرنٹ نے تربت میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر بم...

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے تربت میں پاکستانی فورسز کی چوکی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ روز مغرب کے وقت تربت شہر میں اسٹار پلس مارکیٹ کے قریب کیچ میوزیم کے دیوار کے ساتھ قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

 

ہینڈ گرنیڈ چوکی کے اندر گر کر پھٹ گیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

 

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان سے انخلا تک قابض فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز