شال ( ہمگام نیوز ) بلوچستان مختلف اضلاع میں پولیس کانسٹیبل ایک بچی سمیت چار افراد ھلاک ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق تربت ایم 8 شاہراہ پر کلگ کراس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ پولیس لورالائی کے کانسٹیبل عبداللہ خان موسی خیل کان مہترزئی کے مقام پر کار گاڑی کے ٹکر سے اس وقت ھلاک ہوا جب وہ
کان مہترزئی کے مقام پر نماز عصر کیلے روکا روڈ کراس کرتے ہوئے نماز پڑھنے جارہاتھا ۔
دوسری جان نصیرآباد کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی میں جعفر ایکسپریس ٹرین کی ٹکر سے چھ سالہ بچی منتشاء جاں بحق ہوگئی۔
افسوسناک واقعہ کچی پھاٹک کے قریب ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا۔
دریں اثناء ڈیرہ بگٹی سوئی اطلاعات کے مطابق سوئی کے تحصیل بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد خان میوا بگٹی شدید زخمی ہو گئے۔


