دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبلوچستان مختلف واقعات میں ڈاکٹر سمیت 3 ہلاک

بلوچستان مختلف واقعات میں ڈاکٹر سمیت 3 ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر سمیت3افراد کو ہلاک جبکہ خاتون کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو بولان کے علاقے بھاگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر امان اللہ کو ہلاک جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر نرس زخمی ہوگئی ۔ بارکھان کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد کو ہلا ک کردیا۔دکی میں بھی نامعلوم افراد نے بس سے اتار کرایک شخص کو ہلاک کردیا۔ لیویز نے نعشوں اورزخمی کوہسپتال پہنچادیا جہاں دو نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی جبکہ ایک نعش شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی۔ لیویز نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز