اوستہ محمد(ہمگام نیوز) اوستہ محمد کے رہا ئشی محمد احسا ن منگی، گہنورشیخ،ریا ض جمالی اور ہر یش کمار نا گدیو جو کسی کام سے کار میں جیکب آبا د جا رہے تھے اچا نک جیکب آ باد اور ڈیرہ اللہ یا ر بائی پا س پر ان کی گا ڑی بے قا بو ہو کر مزدا سے ٹکرا گئی جن کے نتیجے میں کار میں مو جود اوستہ محمدکے چا روں افراد احسا ن منگی ،گہنور شیخ ،ریا ض جمالی اور ہریش کما ر ناگدیو موقع پر جاں بحق ہو گئے نعشو ں کو پو سٹ ما رٹم کے بعد ورثا ء کے حواکے کر دیا گیا نعش جو ں ہی گھر پہنچی تو کہرا م مچ گیا ۔
ڈھاڈر میں مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ، دوسرا زخمی۔ اطلاعات کے مطابق ڈھاڈر میں پرانے دشمنی کی بناء پر مسلح افرادنے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کوئٹہ میں گیس لیکج سے دم گھٹنے کے باعث ایک شخص جاں بحق ،تفصیلا ت مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے نچاری روڈ پر گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے نادر نا می شخص جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے لا ش کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا ء کے حوالے کردی گئی ۔