مکران(ہمگام نیوز) مکران ڈویڑن کے بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس سے تربت سے گوادر اور کراچی کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے گزشتہ رات کیچ ،گوادر اور پسنی سمیت مکران ڈویڑن کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں جس کے باعث کیچ کی تحصیل دشت میں ڈڈے اور بیلار ندی میں تغیانی اگئی اور تربت سے گوادر اور کراچی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اورآمدو رفت مکمل طور پر معطل ہے اس صورت حال میں کراچی سے تربت جانے والی متعدد کوچز ندی کے کنارے پھنسی ہوئی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ زمینی راستہ منقطع ہونے کے باعث آج تربت سے گوادر اور کراچی بس اور ویگن سروس معطل ہے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر تربت عبداللہ کھوسہ کے مطابق تحصیل دشت کے مقام پر بند راستہ کھولنے کے لئے مشینری کا بندوبست کیا جارہا ہے۔