دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر بی این ایم کی...

بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر بی این ایم کی جرمنی میں آگاہی مہم

برلن (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ جرمنی چیپٹر نے پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے بارے میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔

اس مہم میں بی این ایم کے اراکین نے پمفلٹ تقسیم کیے اور وہاں کی عوام کو بلوچستان کے حالات کے بارے میں آگاہ کیا کہ یہاں پاکستان ریاست انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور عوام پر جبر کیا جا رہا ہے۔

بی این ایم کے ممبر زاہدظریف نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہم یہاں کھڑے ہیں تاکہ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہاریکجہتی کرسکیں۔یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم یہاں کے لوگوں کو بلوچستان کے حالات کے بارے میں آگاہی دیں۔اس آگاہی مہم میں ہمارا ہر عمل اور یہاں تک کہ ہمارا اشارہ بھی ہماری قوم کی حالت زار اور جبر کی عکاسی کرے گا۔

اس پروگرام میں بی آر پی کے میڈیا منیجر جلیل بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا لوگ دن کی واضح روشنی میں اغواء کیے جا رہے ہیں حتی کہ وہ لوگ بھی جو اپنے بنیادی حقوق کی بات کرتے ہیں۔پاکستان بلوچستان کے تمام فطری وسائل کو لوٹ رہا ہے اور بدلے میں بلوچوں کو جبری گمشدگی کا شکار کر رہا ہے۔جبری لاپتہ افراد کے لواحقین تسلسل کے ساتھ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن انھیں پاکستانی فورسز ڈرا رہے ہیں اور وہ گرفتار کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز