یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیا روز کا معمول بن چکے ہیں۔بی...

بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیا روز کا معمول بن چکے ہیں۔بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ر ی پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان حمدان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں روز کا معمول بن چکے ہیں۔ بلوچستان کے علاقے ساہجی، ڈیرہ بگٹی، مشکے، آواران، مستونگ، قلات ، بلیدہ سمیت بہت سے علاقے ریاستی خونی آپریشنوں کی زد میں ہیں جہاں لوگوں کا جینا اجیرن کر دیا گیا ہے۔ فوجی کاروائیوں کے دوران ریاستی فورسز ہفتوں تک علاقوں کا محاصرے کرتے ہیں جہاں خوراک کی فراہمی بھی معطل کی جاتی ہے جس سے مقامی لوگ بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔ کاروائیوں کے دوران تالابوں میں زہر ڈال دیا جاتا ہے جسے پی کر لوگوں کے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حمدان بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان اس وقت تباہی کے مناظر پیش کر رہا ہے۔ آئےروز لوگوں کا ماورائے عدالت اغوا و قتل معمول بن چکا ہے جس پر انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز