Homeخبریںبلوچستان میں ایم ٹی آئی ایکٹ لاگو نہیں ہو نے دیں گے،،...

بلوچستان میں ایم ٹی آئی ایکٹ لاگو نہیں ہو نے دیں گے،، ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر بہار شاہ نے کہا ہے کہ حکومت بلو چستان نے اگر ہما رے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں تو نوٹیفکیشن جا ری کر ے ، جب تک نوٹیفکیشن جا ری نہیں ہوجا تاہم اپنی ڈیوٹیوں پر نہیں جائیں گے ، بلو چستان میں ایم ٹی آئی ایکٹ لاگو نہیں ہو نے دیں گے، چیف سیکر ٹری بلو چستان اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ایم ایس سول ہسپتال کے خلاف انتقامی کاروائی کر کے انکا تبادلہ کروایا، سیکر ٹری ہیلتھ نور الحق بلو چ ذہنی مریض ہیں ،ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں سول ہسپتا ل کوئٹہ میں فی میل ڈاکٹر سمیت میل ڈاکٹر کو ہراساں کیا گیا اور بعد میں ہسپتال کے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹج میں بھی ڈیلیٹ کروائی گئی ۔یہ بات انہوں نے منگل کو ڈاکٹر صمد پانیزئی ، ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، آئے روز ہسپتالوں میں ہمیں لوگوں کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ، انہوں نے کہا کہ سیکریٹری صحت اگر قابل ہو تے تو بلو چستان کا صحت کا نظام بہتر ہوتا ہسپتال کو سیکورٹی فراہم کی جاتی ، سیکریٹری صحت ذہنی مریض ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایم ٹی آئی ایکٹ لاگو نہیں ہو نے دیں گے، بلو چستان میں اگر ایم ٹی آئی ایکٹ لاگو ہو گیا تو بلو چستان کے تمام ہسپتال پروائیویٹ ہو جائیں جہاں سرکاری ہسپتال میں آپریشن 5 ہزار میں ہوتا ہے پھر وہی 25 ہزار میں ہوا کرے گا،انہوں نے کہا کہ مطالبات عوام اور ڈاکٹروں کے ہیں اسی لئے ابھی تک تسلیم نہیں ہو ئے ہیں، حکمرانوں کے اپنے مفاد کے ہوتے تو ابھی تک کابینہ کی میٹنگ ہوچکی ہوتی ، انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ڈاکٹروں کو گرابان سے پکڑ کر کہا کہ میں انکو بتاﺅں گا کیا ہم دہشتگرد ہیں؟، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں ڈاکٹر کے کیمپ پر دھاوا بولا گیا ،سول ہسپتال میں فیمیل ڈاکٹر کو ہراسان کیا گیا اور بعد میں ہسپتال کے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹج میں بھی ڈیلیٹ کروائی گئی ، انہوں نے کہاکہ ہم مقابلہ کر تے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وں نے جس طرح متحدہ ہو کر بیو رو کریسی کے خلاف جنگ لڑی ہے انہیں خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔

Exit mobile version