Homeخبریںبلوچستان میں بارشیں جاری ، جعفر آباد میں کچے مکانات منہدم اوستہ...

بلوچستان میں بارشیں جاری ، جعفر آباد میں کچے مکانات منہدم اوستہ محمد میں بھی تباہی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان میں جاری مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ضلع جعفر آباد میں 2110 گھروں سمیت املاک کو نقصان پہنچنے کی تصدیق صوبے میں مجموعی طور پر متاثرہ مکانات اور املاک کی تعداد 6063 ہوگئی ، محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں جاری بارشوں سے نقصانات اٹھے کرنے کا عمل جاری ہے جمعہ کو ضلع جعفر آباد میں 540 مکانات مکمل جبکہ 1570 جزوی طور پر متاثر ہونے کی تصدیق ہے جس کے بعد اب تک 6063 مکانات اور املاک کو نقصان پہنچنے کی تصدیق ہو چکی ہے رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے میں کسی م کی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اب تک صوبے میں 99 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ جن میں 39 مرد ، 28 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات کے لئے 500 جبکہ لسبیلہ اور قلعہ سیف اللہ کے لئے 2،2 سوراشن پیکٹ روانہ کر دئیے گئے ہیں جبکہ نصیر آباد میں 10 ڈی واٹرننگ پپ اور ایک فائبر کی کشتی اور ضلع کیچ کے لئے 2 فائبر کشتیاں بھی روانہ کر دی گئی میں دریں اثنائبلو چستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری اوستہ محمد میں 27 ، بارکھان میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہا تاہم اوستہ محمد میں 27 ، بارکھان میں 24 ، پنجگور میں 6 ، بی میں 04 ، لورالائی میں 3 اوتھل میں 2 ، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو ژوب ، زیارت ، بارکھان ، لورالائی ، بولان ، کوہلو ، قلات ، خضدار ، لسبیلہ ، نصیر آباد ، جعفر آباد ، سبی ، ستونگ ، کوئٹہ ، چمن ، پشین ، آواران ، پنجگور ، تربت ، اور ماڑہ ، پسنی ، جیونی اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا ۔

Exit mobile version