سه شنبه, دسمبر 3, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں تلور کے شکار پر پابندی عائد

بلوچستان میں تلور کے شکار پر پابندی عائد

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  بلوچستان ہائی کورٹ (بی ایچ سی) نے عرب شیوخ کو تلور کے شکار کیلئے علاقوں کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے تلور کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اعجاز سواتی پر مشتمل بنچ نےحکم دیا ہے کہ عرب شیوخ اور دیگر غیر ملکیوں کو تلور اور دیگر نایاب پرندوں کے شکار کے لیے علاقوں کی الاٹمنٹ غیر قانونی ہے۔عدالت کے حکم کے مطابق عرب شیوخ اور دیگر غیر ملکیوں کا مختلف علاقوں میں تلور اور دیگر پرندوں کا شکار سراسر غیر قانونی اور عالمی وائلڈ لائف تحفظ کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز