بلوچستان میں تیل سے منسلک کاروباری اشخاص کو پاکستانی فوج کی جانب سے ظلم و ستم کا سامنا۔
سراوان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج اتوار 6 فروری کو قابض پاکستانی فوج گولڈ اسمتھ لائن ( جعلی سرحد) پر تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ تیلکش مزدوروں کو ہراساں کر رہی ہے ـ
تیلکش مزدوروں کے مطابق پاکستانی فوج گولڈ استمھ لائن پر کروبار کرنے پر سختی میں اضافہ کر رہی ہے ـ
پاکستانی مقبوضہ بلوچستان میں بہت سے بلوچ شہری بھی پاکستان کی نسل کش اور ظلم و ستم اور مناسب و مستحکم ملازمتوں کی کمی کی وجہ سے جعلی سرحد پر ایرانی پیٹرول ڈیزل سمیت دیگر خوردونوش کے کاروبار کرنے پر مجبور ہیں جن پر نہ صرف قابض پاکستانی فورسز اور آرمی سختی کر رہی ہے بلکہ اب انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ـ