کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان نے خسرے سے معصوم بچوں کی جانوں کے نقصان پر سخت تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے دالبندین مشکے خضدار اور دیگر علاقوں میں خسرے کی وجہ سے معصوم بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رھے ھیں.اور اس ساری صورتحال کا ذمے دار محکمہ صحت اور وزیر صحت ہیں.
ترجمان نے کہا کہ وزیر صحت نے محکمہ کو کاروباری ادارہ بنایا ہوا ہے اور ٹرانسفر و پوسٹنگ کے زریعہ کمائی میں مصروف ہیں .محکمہ صحت کی نااہلی کی وجہ سے یہ محکمہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے لیکن محکمہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے.
ترجمان نے آخر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو اور چیف جسٹس اف بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر نااہل وزیر صحت کے خلاف فوری کاروائی کرے.