Homeخبریںبلوچستان میں ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے: بی آر پی

بلوچستان میں ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے: بی آر پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج نے کیچ کے علاقے دشت میں گزشتہ ایک مہینے سے زائد عرصے سے مسلسل بربریت جاری رکھی ہوئی ہے روزانہ کی بنیادوں پر چادروچاردیواری کی تقدوس کو پامال کیا جارہا ہے گھروں میں لوٹ مار اور جلانے کے سلسلے کو مزید وسیع کیا جارہا ہے اب تک صرف دشت میں سو سے زائد افراد کو فورسز کے اہلکار اٹھا کر لاپتہ کر چکے ہیں جن میں کئی نوعمر سکول کے طالب علم بھی شامل ہے ضلع کیچ کا دشت علاقہ وہاں کے مقامی لوگوں کےلئے جہنم بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیکڑوں خاندان وہاں سے نکل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ کزشتہ روز مند کے علاقے سورو میں پاکستانی فورسز نے شہید غلام محمد بلوچ کے رشتے داروں کے گھروں پر حملہ کر کے نوجوان ظہور بلوچ کو شہید جبکہ چھ افراد کو اٹھا کر لے گئے اسی طرح ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ اور اس کے نواحی علاقوں ہن، کنڈور اور پاتر میں فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے آٹھ افراد کو اٹھا کے لاپتہ کردیا جبکہ دوران آپریشن فورسز نے مقامی لوگوں کے ۱۰۰ سے زائد بکریوں کو بھی لے گئے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے بلوچستان میں ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے بلوچ قوم کے ہر مقطب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلا تفریق نشانہ بنایا جارہا ہے انھو نے کہا ہے پاکستانی بربریت پر عالمی انسان حقوق کے اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

Exit mobile version