چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبلوچستان میں سیلابی پانی نہ نکل سکا، متاثرین امراض میں مبتلا ہونگے

بلوچستان میں سیلابی پانی نہ نکل سکا، متاثرین امراض میں مبتلا ہونگے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان میں سیلابی پانی نہ نکل سکا ، متاثرین بیماریوں کا شکار ہونے لگے ، بلوچستان کے علاقے جعفرآباد ، نصیر آباد اور صحبت پور میں تاحال سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہو سکی ، بارشوں اور سیلاب کی مصیبتیں جھیلنے والے سیلاب متاثرین وبائی امراض کا شکار ہوتے جارہے ہیں ـ
صحبت پور کے علاقوں سے لیکر ڈیرہ اللہ یار ، کیٹل فارم اور گنداخہ تک مختلف علاقوں میں پانی ابھی تک موجود ہے جس کے باعث ملیریا اور جلدی بیماریاں متاثرین کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہیں ـ
اردگرد پانی اور شدید گرم موسم میں متاثرین چارپائیوں کے سائے تلے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ امداد کے منتظر ہیں ، گنداخہ میں محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم نہ کرنے کیخلاف متاثرین احتجاج پر مجبور ہو گئے ـ

متاثرین کا کہنا تھا کہ ملیریا اور ڈائریا سے لوگ مر رہے ہیں ، انتظامیہ چند دوائیوں کے ڈبے بھیج کر اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہو رہی ہے ـ

ادھر سیلاب سے متاثرہ ضلع قلعہ عبداللہ میں خواتین اور بچوں میں پیٹ ، دست ، جلد اور آنکھوں کی بیماریوں سمیت ذہنی صحت کے مسائل جنم لے رہے ہیں ، خواتین اور بزرگ ڈپریشن اور بے خوابی کا شکار ہورہے ہیں جبکہ بچوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز