کوئٹہ (ہمگام نیوز) حالیہ مہنیوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان بھر میں سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 300 ہوگئی جبکہ 65 ہزار مکانات متاثر ہونے کی تصدیق ۔
محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ژوب میں سیلابی پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کے بعد بلوچستان بھر میں مجموعی طور پر تصدیق شدہ اموات کی تعداد 300 ہوتی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک 65 ہزار مکانات متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 19 ہزار 8 سو 76 مکمل جبکہ 51 ہزار 9 سو 74 جزوی طور پر متاثر ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 5 لاکھ مال مویشی ہلاک ، 24 پلوں کو نقصان پہنچا ہے ، 2 ہزار 1 سو 98 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی بھی سیلاب کے باعث تباہ ہوئی ہے ۔


