(ہمگام نیوز )
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کیمپوں و پولنگ اشٹیشنوں پر حملہ ۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تمپ کے مین ایف سی کیمپ پر دور مار بی ایم 12 راکٹوں سے حملہ کیا ۔جبکہ دوسری جانب تربت کیکن میں قائم آرمی کی کیمپ پر بھی نامعلوم افراد نے بی ایم 12 راکٹوں سے حملہ کیا ۔
تاہم ابھی تک ان دونوں حملوں میں کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
دوسری جانب بلوچ سرمچاروں نے دشت میں نام نہام پارلیمانی الیکشن کے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کردیا
یاد رہے دشت کے علاقے درچکو کے مقام پر بلوچ سرمچاروں نے پولنگ اسٹیشن پر راکٹ اور خود کار ہتهیاروں سے حملہ کردیا
حملے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے
دریں اثنا تمپ کوھاڑ میں بهی بلوچ سرمچاروں نے پولنگ اسٹیشن پر خودکار ہتهیاروں سے حملہ کردیا.
جبکہ آج صبح مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قائم پولنگ اسٹیشن پر بلوچ سرمچاروں کا حملہ ، شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی گئی حملے کے بعد پولنگ اسٹیشن کو بند کردیا گیا
کیچ کے علاقے بلیدہ میناز کے مقام پر قائم پولنگ اسٹیشن پر بلوچ سرمچاروں کا بی ایم 12 گولوں سے حملہ پورے علاقے دھماکوں کی آواز سے گھونج اٹھا سیکورٹی فورسز کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع
یاد رہے آج بلوچستان کے بیشتر علاقے مکران جھالاوان سراوان اور دیگر جگہوں پر پولنگ اسٹیشنوں اور ایف سی کیمپوں پر یکے بعد دیگر حملوں کی اطلاعات موصول ہورہے ہے