Homeخبریںبلوچستان میں مختلف واقعات میں آٹھ افراد زخمی

بلوچستان میں مختلف واقعات میں آٹھ افراد زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک نیوز کی رپورٹ کے مطابق چمن بائی پاس روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق چمن بائی پاس روڈ پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول اسپتال چمن منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد دو زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ـ
علاوہ ازیں بیلہ میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین میں جھگڑا تین بھائیوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال بیلہ منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بیلہ کے نواحی علاقے یونین کونسل کنز بیلہ میں گوٹھ سنہری کے مقام پر زمین کے تنازعے پر دو فریقین میں جھگڑے کے دوران تین افراد عبدالوہاب ولد محمد صالح، عبدالکلیم ولد محمد صالح ۔ عبدالمجید ولد محمد صالح اور ان کا ساتھی عبدالقدیر ولد عبدالمجید محمد حسنی اور دوسرے فریقین کا محمد وسیم ولد یار محمد بلوچ شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال بیلہ پہنچایا گیا جہاں پر بیلہ پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد
دلانے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ۔

Exit mobile version