یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں پاکستانی انتخابی سرگرمیوں پر 70 حملے کئے، بی ایل اے

بلوچستان میں پاکستانی انتخابی سرگرمیوں پر 70 حملے کئے، بی ایل اے

شال (ہمگام نیوز ) بلوچستان میں پاکستان کے نام نہاد عام انتخابی سرگرمیوں پر بی ایل اے نے 70 حملوں کے اعدادو شمار جاری کردیئے۔

بی ایل اے کے آفیشل ٹیلی گرام چینل پر جاری کئے گئے بیان کے مطابق جنوری سے 8 فروری 2024 تک 70 حملے کئے گئے۔

بیان میں کے مطابق حملو ں کے اہداف میں پولنگ سٹیشنز، پولنگ ٹیموں کے قافلے اور ان کی سکیورٹی، پاکستانی فورسز اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں شامل تھیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بی ایل اے کے جنگجوؤں نے حملوں میں BM-12 میزائل، RPGs، IEDs، گرینیڈز اور دیگر جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

بی ایل اے کا کہنا تھا کہ حملوں کے نتیجے میں زیادہ تر سٹیشنوں پر نام نہاد پولنگ کا عمل مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بی ایل اے نے 8 فروری کوبلوچستان میں انتخابی سرگرمیوں پر 43 حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز