کوئٹہ( ہمگام نیوز )بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور حساس اداروں نے دو افراد کو گرفتار کرکے بعد میں لاپتہ کردیاتفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستانی فورسز نے لسبیلہ و ہر نائی میں دو شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا دوسری طرفکو ئٹہ میں پاکستانی فورسز کا شہر کے نواحی علا قے سر یا ب مل نواں کلی میں 21 فراد کو گرفتار کر لیاگرفتار افراد سے مزید تفتیش متعلقہ پو لیس کر رہی ہے ۔دریں ثناء ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی سے ڈیڑھ سال قبل اغواء ہونیوالے شخص کی لاش برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے سے ڈیڑھ سال قبل نورا خان کبزئی کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا گزشتہ روز ژوب کے علاقے کالاش شین غرکے پہاڑ سے اس کی لاش مل گئی مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔