Homeخبریںبلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے گیارہ مزید کیس رپورٹ

بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے گیارہ مزید کیس رپورٹ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے گیارہ مزید کیس رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں رواں سال ڈینگی کے کیسز کی تعداد 4640 ہوگئی ۔
محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو بلوچستان کے ضلع کیچ سے پانچ ،لسبیلہ سے چار اور گوادر سے ڈینگی کے دو کیسز سامنے آئے جس کے بعد رواں ہفتے تین اضلاع کیچ، گوادر اور لسبیلہ سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 28ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال بلوچستان میں ڈینگی کے اب تک 4640 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سب سے زیادہ3218 کیسز ضلع کیچ 759 کیسز لسبیلہ،640 کیسز گوادر سے سامنے ائے ہیں ،جبکہ کوئٹہ سے 23ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version