Homeخبریںبلوچستان میں ڈینگی کے مزید 53 کیسز رپورٹ

بلوچستان میں ڈینگی کے مزید 53 کیسز رپورٹ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے 3 اضلاع سے ڈینگی کے مزید 53 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے 37، کیچ سے 14، گوادر سے 2 ڈینگی کے کیسز پورٹ ہونے کے بعد اب تک مجموعی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4012 ہوگئی ہے ۔

 

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران 64افراد ڈینگی سے متاثرہ ہوئے ہیں جن میں 37 کا تعلق لسبیلہ ، 25 کا کیچ ، 2 کا گوادر سے بتایا جاتا ہے ۔

Exit mobile version