چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبلوچستان میں کڑاکے کی سردی، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے نظام زندگی...

بلوچستان میں کڑاکے کی سردی، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے نظام زندگی منجمد

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سرد ہواؤں کے سبب نظام زندگی متاثر ہے، زیارت منفی11، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں درجہ حرارتمنفی 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پشین،کوژک ٹاپ، قلعہ عبداللّٰہ، خانوزئی میں پارہ منفی میں 8 ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوژک ٹاپ پر شدید دھند ہے اور حد نگاہ صفر ہے جبکہ درجنوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔لیویز کے مطابق مسافر گاڑیاں چھوڑ کر پیدل پہاڑی علاقے کو عبور کرنے لگے ہیں، کوئٹہ چمن شاہراہ کو صبح تک آمدورفت کے لیے راتگئے بند کردی گئی۔

کان مہترزئی این 50 ہائی وے پرشدید دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں۔موٹروےپولیس کے مطابق این 50 کوئٹہ ژوب قلعہ سیف اللّٰہ ہائی وے پر کئی مقامات پرحد نگاہ صفر ہے، کوئٹہ سے پنجاب، کے لیجانے والی گاڑیوں کو خانوزئی کے مقام پر روک دیا گیا ہے۔سیکٹرکمانڈر موٹر وے نے بتایا کہ کوئٹہ جانےوالی گاڑیوں کو قلعہ سیف اللّٰہ اور مسلم باغ پر روکا گیا ہے۔

کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ بلوچستان موسی جان اچکزئی نے رات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی شاہراہوں پر کلیئرنس آپریشن صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز