جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںبلوچستان میں گیس اور بجلی کا نظام بیٹھ گیا، کوئٹہ میں فون...

بلوچستان میں گیس اور بجلی کا نظام بیٹھ گیا، کوئٹہ میں فون لائنیں اور انٹرنیٹ بھی بند

کوئٹہ (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں مسلسل 30 گھنٹے سے کبھی تیز کبھی ہلکی بارش جاری ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی جب کہ کوئٹہ میں خواتین اور بچوں سمیت 500 سے زائدافرادسیلابی پانی میں پھنس گئے۔
شدید بارشوں کے باعث شہر میں بجلی اور گیس کی فراہمی کا نظام مکمل طور پر ناکام ہوگیا جبکہ مواصلاتی نظام میں بھی خلل ٓاگیا ہے۔
صورت حال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نےکوئٹہ میں سیلاب کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کلی ناصران کے مکینوں کوبائی پاس کی طرف نکلنےکی ہدایت دے دی۔
اس کے علاوہ شدید بارشوں کی وجہ سے کوئٹہ کا زمینی، فضائی اور مواصلاتی رابطہ گزشتہ 8 گھنٹے سے منقطع ہے،موبائل فون بند اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے جب کہ کوئٹہ کا پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا اور گراؤنڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں کر رہا۔
مقامی صحافی نے بتایا ہے کہ آئی جی بلوچستان، کمشنر، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت کسی بھی اعلی آفس سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔
بلوچستان بھر میں مواصلاتی نظام متاثر ہےجس کی وجہ سے رابطوں میں مشکلات ہیں جب کہ خراب موسم کے باعث بلوچستان کے لیے فلائٹ آپریشن بھی معطل ہے ۔
واضح رہے کہ موجودہ بلوچستان مون سون کی بارشوں کے بعد گزشتہ دو ماہ سے زیادہ عرصے بارشوں کے بعد سیلاب سے ہر طرف تباہی آئی تمام شہروں کے رابطے ایک دوسرے منقطع ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات پیش آ رہے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز