سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں ہر طرف تباہی، ملک کے تمام صوبوں سے زمینی رابطہ...

بلوچستان میں ہر طرف تباہی، ملک کے تمام صوبوں سے زمینی رابطہ مقطع

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بارش برسانے والا ایک اور مضبوط سٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہو گیا
ہے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں بہہ جانے اور پل ٹوٹنے ، باعث بلوچستان کا ملک کے دیگر تمام صوبوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا مضبوط سٹم جنوب وسطی اور مغربی بلوچستان تک پھیل رہا ہے جس کے باعث چمن شہر کے نواحی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہورہی ہیں ۔
چمن میں کئی علاقوں کے برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں، شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر
ہیں ۔
لیویز کنٹرول کے مطابق کوہ خواجہ عمران کے دامن میں سیلابی ریلوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں جس کے باعث سپینہ تیزہ اور غوڑئی
کے دیہات کا 3 دن سے چمن شہر سے رابطہ منقطع ہے ۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں دوبارہ بارش سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور امدادی کاموں میں بھی دشواری کا سامنا ہے ۔

قلعہ عبداللہ ، توبہ اچکزئی اور گلستان میں موسلا دھار بارش کے باعث رابطہ سڑکیں آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی ہیں جبکہ توبہ اچکزئی میں برج متکرئی ڈیم اوور فلو ہونے کے باعث سیلابی پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا ہے ۔

ادھر پیشین، برشور، خانوزئی، کان مہترزئی اور مسلم باغ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ لورالائی، ژوب، میختر شیرانی، دکی اور زیارت میں بھی بادل خوب برس رہے ہیں ۔

لیویز حکام کے مطابق نانکہ ندی میں پھنسے اسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ذکاءاللہ درانی کو بحفاظت نکال لیا گیا، اسٹنٹ کمشنر مسلم باغ سیلاب سے متاثرہ علاقے جاتے ہوئے نانکہ ندی میں پھنس گئے تھے ۔
نئے طاقتور اسپیل نے بلوچستان کے بالائی اور شمالی علاقوں میں پھر سے سیلابی صورتحال بنا دی ہے، بالائی علاقوں میں سیلابی ریلوں
سے کئی مکانات اور باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔
ڈیرہ بگٹی، بارکھان، کوہلو، موسی خیل میں تیز بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جس سے مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ
منقطع ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز