سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغازکل سے ہو گا

بلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغازکل سے ہو گا

کوئٹہ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہو رہا ہے۔ ای او سی سینٹر کے کوآرڈینیٹر زاہد شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں انسدادِ پولیو مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ انسدادِ پولیو مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ زاہد شاہ نے مزید بتایا ہے کہ انسدادپولیو مہم میں 25 لاکھ 99 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ کوآرڈینیٹر ای او سی سینٹر نے یہ بھی بتایا ہے کہ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز