یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںبلوچستان ڈائریکٹریٹ کی جانب سے مختص کردہ نشستوں کا لسٹ آویزاں نہ...

بلوچستان ڈائریکٹریٹ کی جانب سے مختص کردہ نشستوں کا لسٹ آویزاں نہ کرنا قابل تشویش ہے: بلوچ ایجوکیشنل کونسل بہاولپور

 

بہاولپور (ہمگام نیوز) بلوچ ایجوکیشنل کونسل بہاولپور نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان ڈائریکٹریٹ کی رویے پر تشویش کا اظہار ظاہر کرتے ہوے کہا کہ بلوچستان ڈائریکٹریٹ کی جانب سے بلوچستان کے سٹوڈنٹس کیلئے مختص کردہ نشستوں کا لسٹ آویزاں نہ کرنا بلوچستان کے طلباء میں چینی پیدا کررہا ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر تعلیمی اداروں میں نئے سمسٹرز کے کلاسز کا آغاز ہوچکا ہے اور عنقریب ہی تعلیمی اداروں میں امتحانی سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے اور ابھی تک ڈائریکٹریٹ کی جانب سے بلوچستان کے سٹوڈنٹس کیلئے مختص کردہ نشستوں کا لسٹ آویزاں نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

ڈائریکٹریٹ کی سست روی اور غفلت کی وجہ سے بلوچستان کے سٹوڈنٹس کی سمسٹرز ضائع ہونے کا خدشہ ہے جو کسی بھی طرح برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے، اس طرح کے تعلیم دشمن پالیسیوں کے ذریعے بلوچستان کے طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا بند کیا جائے۔

حال ہی میں بلوچستان کے طلباء نے ملتان سے لیکر لاہور تک کا پیدل مارچ کیا اور پنجاب کے ہر شاہراہ پہ اپنے تعلیمی حق کیلئے آواز بلند کی اور اپنا حق حاصل کرنے کے لئے کامیاب ہوگئے۔

بلوچ ایجوکیشنل کونسل بہاولپور نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ طلباء کا تعلیمی سال ضائع کیے بغیر جلد از جلد بلوچستان کے طلباء کیلئے مختص کردہ نشستوں کا لسٹ آویزاں کیا جائے بصورت دیگر سخت لائحہ عمل اپنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز