سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبلوچستان کی جنگ آزادی لڑنے والے جنگجو بلوچ معاشرے کا حصہ ہیں:بلوچ...

بلوچستان کی جنگ آزادی لڑنے والے جنگجو بلوچ معاشرے کا حصہ ہیں:بلوچ رہبر حیربیار مری

لندن(ہمگام نیوز) بلوچ آزادی پسند رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے قائد حیربیار مری نے “فرسٹ پوسٹ” نامی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا “بلوچستان کی آزادی کی جنگ لڑنے والے جنگجو بلوچ معاشرے کا حصہ ہیں اور بلوچ معاشرتی اقدار کی خیال داری اور عالمی قوانین کی پابندی ان کی ذمہ داری اور فرض ہے۔ بلوچ جنگجوؤں نے اپنی مادر وطن اور اپنے لوگوں کی غیر ملکی حملہ آوروں سے حفاظت کرنے کا سخت بیڑا اٹھایا ہیں۔ بلوچستان لبریشن چارٹر میں اس امر کا ذکر ہے کہ آزادی کی جہد میں برسرپیکار جنگجو بلوچستان کی آزادی کے بعد آزاد بلوچستان میں ملکی فوج کی صورت اختیار کرینگے۔بلوچ رہنماء نے مزید کہا کہ آزادی کی جنگ لڑنے والے جنگجوؤں کی قیادت تعلیم یافتہ لوگوں پر مشتمل ہے ہیں، جس کی مثال ہماری بیس سالہ جدوجہد ہیں ۔ بیس سالوں پر محیط جنگ بغیر تعلیم یافتہ اور قابل قیادت کے ممکن نہیں ہوسکتی۔ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر وہ قیادت منظر عام پر نہیں آسکتی مگر جب ان کا آزاد بلوچستان کا مقصد پورا ہو جائیگا اور وہ بلوچ سرزمین کو قبضہ گیروں کے چنگل سے آزاد کرالیں گے تو جنگجوؤں کی قیادت منظر عام پر آ جائیگی جس کو پوری دنیا دیکھ لے گی، انہوں نےمزید کہا کہ یہ دن اب کچھ زیادہ دور نہیں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز