چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںبلوچستان کی جیلوں 60 قیدی سزائے موت کے منتظر

بلوچستان کی جیلوں 60 قیدی سزائے موت کے منتظر

 

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی جیلوں میں 60 قیدی سزائے موت کے منتظر صوبے کی مچ جیل میں آخری پھانسی چھ سال قبل ہوئی تھی ۔

سزائے موت کے بارہ قیدی دس سے پندرہ سال سے پھانسی گھاٹ پر موت کی سزا پر عمل درآمد کا انتظار کر رہے ہیں ۔

محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق بلوچستان کی گیارہ جیلوں میں سے صرف مچ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد کیا جاتا ہے ۔اس وقت مچ جیل میں سزائے موت کے ساٹھ قیدی پابند سلال ہیں ۔

 

جن میں 29 قیدیوں کی نظرثانی کی درخواستیں بلوچستان ہائی کورٹ ،19 قیدیوں کی نظر ثانی درخواستین سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں جبکہ سات قیدیوں کی رحم کی آخری اپیل صدر مملکت اور پانچ قیدیوں کی رحم آخری اپیل آرمی چیف کے پاس ہیں ۔ حکام کے مطابق مچ جیل میں آخری پھانسی 28جولائی 2016 کودی گئی تھی ۔ جیل حکام کے مطابق صدر مملکت اور آرمی چیف کے پاس سے رحم کی آخری اپیلیں مسترد ہونے کے سات روز میں قیدی کو پھانسی دی جاتی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز