سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبلوچستان کے حصے کا پانی سندھ کے بااثر زمیندار لے جارہے ہیں۔...

بلوچستان کے حصے کا پانی سندھ کے بااثر زمیندار لے جارہے ہیں۔ بلوچستان زمینداران

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے زمینداروں کا کہنا ہے مقبوضہ بلوچستان کے حصے کا پانی سندھ کے بااثر زمیندار لے جا رہے ہیں باقی ماندہ پانی صوبائی وزیر آبپاشی اپنی زمینوں میں لے جا رہا ہے۔ کھیتر کنیال کے زمیندار پانی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان کے زمینداروں کا کہنا تھا کہ یہ سیزن بیچ لگانے کا ہے اگر بروقت پانی نہ ملا تو علاقے کے زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوگا۔ انھوں کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بلوچستان کے حقیقی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ اس وقت غریب کسانوں کے جائز مسئلے پر بات کریں اواز اٹھائے. ان خیالات کا اظہار کھیتر کینال کے رہائشی میر سراج خان، وڈیرہ طارق، لطیف محمد شہی روف لہڑی و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کے علاوہ دیگر علاقے کے زمینداروں نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت پنجاب پر پانی چوری کا الزام تو لگا رہے ہیں لیکن زابل شاخ کھیتر کینال جہاں اس سیزن کا بھیج بویا جاتاہے اس سیزن میں برف پگھلنے سے پانی میں اضافہ ہوتاہے لیکن سندھ کے زمیندار یہ پانی چوری کرتے ہیں اور جو پانی بچتا ہے۔ وہ صوبائی وزیر آبپاشی اپنے حلقے جھل مگسی میں اپنی زمینوں پر لگا دیتا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا یہاں اس نظام میں غریب کے لیے کوئی جگہ نہیں پچا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز