کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
چاغی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چاغی میں آنے والے زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے
زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز دالبندین سے 62 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا.