یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلوچستان کے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت

بلوچستان کے ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔طوفانی بارشوں سے بلوچستان کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے محکمہ فشریز نے ماہی گیروں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے انھیں 5 اور 6 مارچ کو سمندر میں جانے سے روک دیا۔ڈائریکٹر فشریز نور محمد نیمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ماہی گیروں کے لیے یہ ہدایت بلوچستان میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے جاری کی گئی۔بلوچستان میں شدید بارشوں سے کئی علاقوں میں نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا۔نوشکی میں موسلادھار بارش سے یونین کونسل مل کے کئی دیہات میں پانی داخل ہو گیا، جس سے درجنوں مکانات گرگئے اور فصلیں تباہ ہو گئیں، جبکہ مستونگ کے علاقوں رحیم آباد، لدا اور بلوچ کالونی سمیت 5 آبادیاں متاثر ہوئیں۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق طوفانی بارشوں سے کیچ، پنجگور، آواران، خضدار، قلات اور بولان میں بارشوں سے نقصانات کا خدشہ ہے جبکہ جھل مگسی، سبی ہرنائی، کوہلو اور لورالائی کے برساتی نالوں میں طغیانی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیر سے صوبے میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز