دزاپ ( ہمگام نیوز) آج صبح جمعرات 6 جنوری کو، واش/ خاش دزاپ محور اور بزمان اور کوہ خضر کی بلندیوں پر برف باری شروع ہوئی ہے ۔
ان علاقوں میں آج برفانی طوفان جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے ہوا کا درجہ حرارت کم ہو جائے گا۔
حالیہ دنوں میں بلوچستان کی آب و ہوا شدید بارشوں اور سیلاب کی نذر ہو گئی ہے اور مختلف علاقوں میں متعدد بلوچ شہریوں کے گھر زیر آب آ گئے ہیں۔
دوسری جانب کوہ تفتان/ دپتان اور گرد نواع میں برف باری کا سلسلہ وقفے جاری ہے، تیز ہوا ( گوریچ) اور شدید سردیوں کا موسم شروع ہوچکا ہے ـ