کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا چار بلوچ فرزند بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے.
تفصیلات کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں اغوا چار بلوچ فرزند بازیاب ہو گئے بازیابی ہونے والے بلوچ فرزندوں کی شناخت حاجی جان علی مری جنہیں چار سال قبل اغوا کیا گیا تھا، نور بخش جنہیں ایک سال نو مہینے قبل اغوا کیا گیا تھا، لعل بخش جنہیں دو سال آٹھ مہینے قبل اغوا کیا گیا تھا، اور نیاز جان جنہیں دو سال تین مہینے قبل اغوا کیا گیا تھا بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں.
وائس فار بلوچ مسنگ پرسن نے چاروں بلوچ فرزندوں کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے.