Homeخبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں سے کورونا کے 65 نئے کیسز سامنے آ...

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کورونا کے 65 نئے کیسز سامنے آ گئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) محکمہ صحت بلوچستان کورونا سیل کے نمائندہ ڈاکٹر وسیم بیگ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 65 مریض سامنے آگئے ابتک متاثرہ افراد کی تعداد 23931 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو 1006 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کوئٹہ میں 52،خضدار سے 7،مستونگ سے 3،پشین،نصیرآباد،زیارت،ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ابتک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد23931 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹے میں 116 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 22617 ہوگئی ہے جبکہ ابتک کورونا وائرس سے 267 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں صوبے میں اس وقت کورونا وائرس کے 1047 ایکٹو مریض ہیں جن میں سے 29 مریض ہسپتالوں میں ہائی آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 6.46فیصد رہی۔

Exit mobile version