کوئٹہ(ہمگام نیوز) امدہ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی سے دو مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوۓ ہیں، ہمگام زراہع کے مطابق کوئٹہ سے برآمد ہونے والے لاش کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سے ملنے والی لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس سے ایک لاش برآمد ہوئی، لاش کی شناخت عبداللہ ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے جس کو سر پہ گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔
دوسری طرف نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی کے سول ہسپتال میں مقامی انتظامیہ نے ایک لاش منتقل کردی ہے جس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے لیکن اب تک لاش کی شناخت نہ ہوسکی۔