سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں سے 20 جبری اغواء افراد بازیاب، دوسرے جبری...

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 20 جبری اغواء افراد بازیاب، دوسرے جبری اغواء افراد کو بھی بازیاب کیا جائے: نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے منگچر سے 8 سال سے لاپتہ ربنواز لانگو اور ڈیرہ بگٹی سے لاپتہ عبدالستار بگٹی، ناڑی بگٹی، گنڈیا بگٹی، خاوند بخش بگٹی، وشکی بور بگٹی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 20 جبری اغواء ہونے والے افراد کی بازیابی کو اچھی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نفرتوں کے خاتمے کیلئے جبری اغواء ہونے والے افراد کی بازیابی حکومت کی اولین ترجیحات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے بعد دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین پرامید ہیں کہ حکومت انکے لاپتہ پیاروں کی بازیابی کو بھی یقینی بنائیگی، نصراللہ بلوچ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت لاپتہ افراد کی لواحقین کو مایوس نہیں کریگی اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرکے غمزادہ خاندانوں کو ذہنی کرب اور اذیت سے نجات دلائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز