کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کوئٹہ۔(ہمگام نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں ،کوئٹہ، پشین، مسلم باغ، قلات، خانوزئی، زیارت، مستونگ، توبہ کاکڑی اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ رات کو شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔
بلوچستان کے بشتر علاقوں میں موسم ابرآلود رہے گا اور مزید بارش وبرفباری کا امکان ہے، جب کہ آئندہ مزید دو دن یہ سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ریکارڈ کیا گیا، تاہم پہاڑوں پر برفباری کے باعث آئندہ دو دنوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا*