Homeخبریںبلوچستان یونیورسٹی کے حوالے سے طلباء ایکشن کمیٹی سے ہمارا کوئی تعلق...

بلوچستان یونیورسٹی کے حوالے سے طلباء ایکشن کمیٹی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے.بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے اپنے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے حوالے سے طلباء ایکشن کمیٹی سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے گزشتہ روز ایک اتحاد کی جانب سے ہمارے نام کو شامل کیا گیا تھا جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ادارے میں بلوچ طلباء کے تعلیمی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے خود کام کررہی ہے اس کا کسی تنظیم سے کوئی اتحاد نہیں ہے کمیٹی اپنے آزاد حیثیت سے کام کررہی ہے لہذا آئیندہ بغیر اجازت ہمارے نام سے کوئی بیان منسوب نہیں کیا جائے ترجمان نے اپنے بیا ن میں مزید کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں حالیہ مسئلے پر پہلے ہی دن اپنا موقف پیش کردیا تھا اور موجودہ احتجاج سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا ادارے میں بہت سارے ایسے عناصر تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں جن کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ طالب علم ہیں سیاسی تنظیموں کا سہارا لے کر اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کی کوششیں کررہے ہیں ایسے عناصر کو نہ صرف ادارے کے تمام اسٹوڈنٹس پہچان چکے ہیں بلکہ بلوچستان کے عوام بھی اب ان تعلیم دشمن قوتوں سے اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں بلیک میلرز، بھتہ مافیا نے قومی سوچ اور نظریاتی جہد وجہد کو مسخ کرنے کی بہت کوشش کی ہے لیکن ان کو اس سازش میں کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی ہوگی بلوچ اسٹوڈنٹس اپنے روشن مستقبل کے راستے کو پہچان چکے ہیں بی ایس اے سی بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ ،بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی کوئٹہ، بولان میڈیکل کالج کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار، لسبیلہ یونیورسٹی آف میرین اینڈ سائنسز اوتھل ، ایگریکلچر کالج کوئٹہ سمیت بلوچستان اور بلوچستان سے باہر تمام بلوچ طلباء کے روشن مستقبل کے لیئے کام کررہی ہے بلوچ طلباء ایسے عناصر سے کنارہ کشی اختیار کریں جو اعلی تعلیمی اداروں میں بلوچ اسٹوڈنٹس کے تعلیمی مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں اور اکیڈمک حوالے سے منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ترجمان نے معاشرے کے تمام طبقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تعلیم دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو مزید زبو حالی سے بچائیں۔

Exit mobile version