سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبلوچی زبان کے شاعر یونس کلانچی کے گھر پر ایف سی اور...

بلوچی زبان کے شاعر یونس کلانچی کے گھر پر ایف سی اور خفیہ اداروں کا چھاپہ

کلانچ ( ہمگام نیوز) بلوچی زبان کے شاعر یونس کلانچی کے گھر پر ایف سی اور خفیہ اداروں کا چھاپہ، خواتین و بچوں سے ہتک آمیز رویہ اور سامان کی توڑ پھوڑ، بچوں پر بندوق تھان کر سنگین نتائج کی دہمکیاں دیں۔ منگل کی علی الصبح ایف سی اور خفیہ اداروں نے ضلع گوادر کے علاقے کلانچ نلینٹ میں بلوچی زبان کے شاعر یونس کلانچی کے گھر کا محاصرہ کرتے ہوئے تلاشی لے اور سامان اٹھا کر باہر پھینک دیئے۔ اہلکاروں نے خواتین اور بچوں کو ہراساں کرکے ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھااور بچوں پر بندوق تھان کر انہیں سنگین نتائج کی دہمکیاں دیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ خفیہ ادارے اور ایف سی یونس کلانچی کے گھر پر چھاپہ اور تلاشی کے علاوہ خواتین و بچوں کو ہراساں کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز