چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبلوچ ادیب،و شاعر واجہ سعید دھوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے...

بلوچ ادیب،و شاعر واجہ سعید دھوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے

زاھدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں بلوچی زبان کے شاعر سعید دھواری کا قتل بلوچ ادب، کلچر اور بلوچ قوم کی تشخص کے خلاف ایک کھلی ایرانی منظم منصوبہ بندی ھے۰
مغربی بلوچستان کے شھر سراوان شستون میں 4 جون کو بلوچ طنزیہ شاعر و تخلیق کار سعید دھوار ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے شہر شستون سراوان میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے۔ انھیں زاھدان کے مرکزی ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کیا گیا۔ لیکن وہ ان شدید زخموں کی تاب نہ لاکر 10 جون 2018 کو خالق حقیقی سے جا ملے ، اس بیباک بلوچ نوجوان شاعر اور ادیب کو قتل کرنے کی منصوبہ سازوں کو ایرانی شیعہ ملا رجیم عناصر اور ان کے زیر دست دھشت گردوں کی مکمل حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔ بلوچ سیاسی و سماجی وادبی کارکنان نے بلوچ عوام کے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان ایرانی دھشت گردوں کی نشاندہی کریں اور انہیں اپنے قوم و دنیا کے سامنے رسوا کریں۔ کیونکہ سعید دھواری کا قتل بلوچ ادب، کلچر اور بلوچ قوم کی تشخص کے خلاف ایک کھلی شازش ھے۰جسے بے نقاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمگام نیوز کی پوری ٹیم بلوچ ادیب کی اس بے دردی سے سفاکانہ قتل کی مزمت کرتی ہیں۔ان کے پوری خاندان دوست و عزیز و اقارب سے دلی تعزیت کرکے دعاگو ہے کہ الللہ تعالی ان کی مغفرت فرما کر ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز