چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبلوچ ادیب عبداللہ جمالدینی کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا...

بلوچ ادیب عبداللہ جمالدینی کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔بی۔ایس۔اے۔سی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا کہ بلوچی زبان کے ممتاز ادبی دانشور ماما عبداللہ جان جمالدینی کی یاد میں 24 اکتوبر بروز پیر صبح ساڑھے دس بجے بلوچستان یونیورسٹی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔یہ تقریب یونیورسٹی کے ایجوکیشن ہال میں منعقد کی جائے گی۔جس میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدر رشید کریم بلوچ،پروفیسر سنگت رفیق بلوچ،ڈاکٹر عطااللہ بزنجو ،یار جان بادینی، آزات جمالدینی ،اور جیئند جمالدینی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اس کے علاوہ علم و ادب سے منسلک شخصیات ماما عبداللہ جان جمالدینی کے کاوشوں کو اپنے خیالات کا مرکزبناکر اُن کی زندگی و فکری جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماما عبداللہ جان جمالدینی کی روشن فکری اور مسقتل مزاجی کے ساتھ مفکرانہ جدوجہد بلوچ قوم و بلوچ طلبا و طالبات کے لئے مشعل راہ ہے۔ ماما عبداللہ جان جمالدینی کی ناقابلِ فراموش کردار بلوچی زبان ، ادب اور سیاست کے لئے ایک اثاثہ ہے۔زندہ قومیں اپنی زبان و ادب کے لئے جدوجہد کرنے والے عظیم کرداروں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔بلوچ ایکشن کمیٹی کے ترجمان نے صحافیوں، دانشوروں اور قوم دوستوں سے اپیل کی کہ وہ اس پروگرام میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز