دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن بیاد شہید...

بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن بیاد شہید صباء دشتیاری، کفایت کرار اور بنام اللہ بخش بزدار منعقد

کراچی (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی کا دوسرا مرکزی کونسل سیشن، بیاد شہید صباء دشتیاری، کفایت کرار اور بنام اللّٰہ بخش بُزدار کراچی میں 22 تا 24 فروری کو بساک کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شکیل بلوچ کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کا نام تبدیل کرکے نیا نام بلوچ اسٹوڈنس فرنٹ (BSF) رکھا گیا۔

ڈاکٹر شکیل بلوچ بی ایس ایف کے مرکزی چیئرمین جبکہ امتیاز بلوچ مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔

مرکزی کونسل سیشن کے پہلے روز بند اجلاس میں راجی سوت (بلوچی ترانہ) پڑھنے کے بعد ڈاکٹر شکیل بلوچ نے ابتدائی خطاب کی، اُس کے بعد سابقہ کارکردگی رپورٹ، سوال و جواب اور تنقیدی نشست کے ایجنڈے سیر حاصل بحث رہے، کونسلراں کیجانب سے کئے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب دیا گیا۔

بند اجلاس کے دوسرے روز میں تنظیمی امور، علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال، آئین سازی، اختتامی خطاب اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر سیر حاصل بحث کئے گئے۔

تنظیمی امور کے ایجنڈے پر دوستوں نے مختلف تجاویز پیش کئے، علاقائی اور بین الاقومی سیاسی صورتِ حال پر دوستوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور آئین کے ایک ایک شق پر نظرثانی کرکے ان میں ترامیم عمل میں لایا گیا، کونسلراں کی اکثریتی رائے پر بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (BSAC) کا نام تبدیل کرکے بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ (BSF) رکھا گیا اور تنظیمی مونوگرام میں ترامیم عمل میں لائی گئی،اختتامی خطاب کے دوران ڈاکٹر شکیل بلوچ نے اراکین کی انتھک جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقیناََ ایک کمیٹی سے آرگنائزیشن تک کا سفر دوستوں کی شبانہ روز جدوجہد اور اپنے قومی کاز سے مخلص ہونے کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں کچھ مدت کیلئے بنائی جاتی ہیں جسکے بعد تحلیل کئے جاتے ہیں جبکہ آرگنائزیشن طلباء کیلئے ایک سیاسی پلیٹ فارم کے علاوہ ایک ادارے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تنظیمیں نظریات کی بنیاد پر بنائے جاتے ہیں جنمیں ایک ہی نظریے پر استوار اراکین اپنے مقصد کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ایف فرنٹ لائن کی حیثیت کا کردار ادا کرتے ہوئے نیشنلزم کے نظریے کی بنیاد پر تعلیمی اداروں سمیت ہر فورم پر بلوچ طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچ نوجوانوں میں قومی شعور اور سیاسی تربیت کو جاری و ساری رکھے گی۔ تنظیم کا اہم ستون نظریہ ہے نظریہ کے بغیر ایک تنظیم کبھی اپنی ساخت کو برقرار نہیں رکھ سکتا، انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ اراکین نے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے شعوری بنیاد پر بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) کا نام تبدیل کرکے بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو داد دینے کے مستحق ہیں امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے اصل مقصد کے حصول کیلئے بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے پلیٹ فارم پر تمام بلوچ طلباء کو متحد کرکے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر بی ایس ایف کے کاموں کو جاری رکھنے کیلئے مختلف فیصلے کئے گئے اور الیکشن کمیشن تشکیل دینے کے بعد مرکزی کابینہ اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کے اراکین کا انتخاب کیا گیا جنمیں چیئرمین ڈاکٹر شکیل بلوچ، وائس چیئرمین طارق بروت، سیکریٹری جنرل امتیاز بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری جاوید بلوچ اور انفارمیشن سیکریٹری جی آر مری منتخب ہوئے جبکہ مرکزی ورکنگ کمیٹی میں سنگت فضل بلوچ، گل حسن بلوچ، بانک عرفانہ بلوچ، امیر جیئند بلوچ، وسیم ثابت بلوچ اور ڈاکٹر لطیف لال بلوچ منتخب ہوئے۔
کونسل سیشن کے تیسرے روز حلف برداری تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سنگت امیر جیئند نے کیا اور بلوچ قومی ترانہ (راجی سوت) پڑھایا گیا، حلف برداری تقریب میں سنگت سکی ساوڈ نے کمیٹی کا نام تبدیل کرنے اور ایک آرگنائزیشن بی ایس ایف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی عارضی طور پر بنائے جاتے ہیں چونکہ بساک کو ایک کمیٹی کی حیثیت سے دوستوں نے طلباء کے چند مسائل حل کرنے کیلئے بنایا تھا اور بعد میں دوستوں کی انتھک جدوجہد سے کمیٹی کے اسٹرکچر کو مختلف تعلیمی اداروں میں بحال کیا گیا۔ کونسل سیشن میں بساک کے کونسلروں نے یہ محسوس کرتے ہوئے کمیٹی (بساک) کا نام تبدیل کرکے (بی ایس ایف) رکھنے کا شعوری فیصلہ کیا ہے خطاب کے بعد بی ایس ایف کے اراکین نے بساک کے پرانا پینافلیکس کو ہٹا کر بی ایس ایف کے پینافلیکس کو اسٹیج پر لگایا۔ حلف برداری تقریب میں بی ایس ایف کے مرکزی کابینہ اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کے دوستوں کو فری لانس جرنلسٹ اور ریسرچر حنیف دلمراد نے حلف دیا۔
بی ایس ایف کے حلف برداری تقریب میں پروفیسر رمضان بامری، حنیف دلمراد صاحب، قادربخش کلمتی صاحب، ایڈووکیٹ غلام رسول انگاریہ، بی ایس ای او کے چیئرمین صغیر زعمرانی، سابقہ وائس چیئرمین بی ایس او ظفر رند اور بی ایس او پجّار چیئرمین زبیر بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سنگت جاوید بلوچ اور زبیر بلوچ ساتھیوں سمیت ڈرامہ “من ءَ پہ مِھر آباد ءَ زھیر کنت” خوبصورت انداز میں پیش کیا، حلف برداری تقریب کا اختتام بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر شکیل بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ حلف برداری تقریب کے بعد بلوچی ساز و زیملی دیوان میں بلوچی زبان کے نامور گلوکار آسمی بلوچ اور حمید شریف نے اپنے فن کا مظاہرہ خوبصورت انداز میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز