جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںبلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا بولان میڈیکل کالج کے پرنسپل کے خلاف...

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا بولان میڈیکل کالج کے پرنسپل کے خلاف احتجاج

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی جانب سے بولان میڈیکل کالج میں احتجاج جاری ہے۔ آج بی ایم سی ، میں احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی گئی اسکے بعد پریس کلب میں مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ بولان میڈیکل کالج میں ایک نا اہل سرپرست پرنسپل کو مسلط کیا گیا ہے۔ جوکہ غیر قانونی داخلہ روکنے میں ناکام اور نئے کلاسز شروع کرانے میں ناکام ہوچکا ہے۔ کالج میں پچھلے پانچ ماہ میں چار دفعہ کالج گیٹ پرنسپل کی ضد اور نا پختگی کی وجہ سے بند ہوچکا ہے۔ اسٹوڈنٹس کے ساتھ ہمارے قابل احترام پروفیسر ز کے ساتھ میں انتہائی غیر اخلاقی روئیہ رکھتا ہے۔ یہاں اسٹوڈنٹس کے کلاسزشروع نہ ہونے کی وجہ سے پورا سال ضائع ہورہاہے۔ اور پرنسپل چھٹیاں منانے میں صرف مصروف اور کالج کے مسائل میں کم انٹرسٹ رکھتے ہیں۔ ہم نے پہلے بھی کالج میں پرنسپل کے خلاف احتجاج اور پریس کانفرنس بھی کی ہے ہم سیکرٹری ہیلتھ ، منسٹر ہیلتھ اور حکومت بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نا اہل پرنسپل کو فوری برطرف کرکے کالج کی اچھائی کے لئے اقدام اٹھائیں بصورت دیگرہم کالج کی راستہ بندی کا حق رکھتے ہی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز