پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںبلوچ اسیران کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو ریاستی اداروں نے آگ...

بلوچ اسیران کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ کو ریاستی اداروں نے آگ لگا دیا

کوئٹہ( ہمگام نیوز )ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب پاکستانی خفیہ اداروں نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دیا ہے. ایک ویڈیو پیغام میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسن تنظیم کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ اس سے پہلے بھی بلوچ اسیران کیلئے قائم کیمپ کو جلایا جا چکا ہے اور نالیوں کے پانی بھی کیمپ میں چھوڑے گئے ہیں. 

یاد رہے جبری طور پر اغواء بلوچوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے قائم کیمپ کو قریباً ایک دہائی مکمل ہو چکی ہے. ریاستی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کیمپ میں موجود لواحقین کو مسلسل زد و کوب کیا جا چکا ہے کہ وہ اپنے احتجاجی سلسلے کو بند کر دیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز