چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبلوچ اپنی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہی ہے۔ایڈوکیٹ انور بلوچ

بلوچ اپنی آزادی کیلئے قربانیاں دے رہی ہے۔ایڈوکیٹ انور بلوچ

سوئیزرلینڈ  (ہمگام نیوز) محمدانوربلوچ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوئٹہ کے جلسے میں بلوچستان اور بلوچ بارے لب کشائی کرتے ہوئے بلوچ کو بہادری القاب کے ساتھ بلوچستان کے وسائل میں بلوچ قوم کے حق پر زور دیتے ہوئے بلوچ قومی تحریک کے خلاف قابض ریاست کے قبضہ کی حوصلہ افزائی کرکے بلوچستان کو صوبہ اور بلوچ قوم کو پاکستانی ہونے میں مطمعن کرنے کی کوشش کر رہے تھے مولانا صاحب کو یہ اچھی طرح جان لینا چائیے کہ بلوچ قوم بلوچستان میں حقوق کے حقدار نہیں بلکہ بلوچستان کے دیسی اور بلوچ قومی وسائل کے مالک ہیں بلوچستان بلوچ قوم کی آبائی سرزمین اور اُسی سے بلوچ قوم کی معیشت کی وابستگی ہے جبری الحاق اور زبردستی قبضہ کے خلاف بلوچ قوم اپنی سرزمین اور قومی ملکیت کیلئے با مقصد آزادی کی جنگ لڑ کر قربانیاں دے رہے ہیں دہشت ریاست کے ہاتھوں بلوچستان کا قبضہ اور اِس وقت بلوچ قوم پر ریاستی ظلم و بربریت ،بلوچ چادروچاردیواری کی پامالی ،بلوچ نسل کشی اور بلوچستان میں آگ و خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے بلوچ قوم کو ظلم کی چکی پیسنے اور عزرائیل روح لینے میں تھک گئی ہے لیکن جمعیت علماء جو حق و انصاف اور پیغمبر ؐ کے مذہبی وراثت کے دعویدار خاموش تماشائی بن کر ظلم کے خلاف بولنے کی جرت نہیں کرتے آپ جاتے ہوئے کہ اللہ نے ہر قوم کو زمین دی ہے اور اُس پر آزادی سے رہنے اور کھانے پینے کا حق دی ہے اللہ نے ابراھیم ؑ کے اُولاد کو بڑانے اوراُن کو زمین دینے کا وعدہ کیا موسیؑ کے دور نبوت میں اُس زمین پر عاموری قابض تھے اللہ نے بنی اسرائیل کوموسیؑ کے قیادت میں لڑنے کا حکم صادر فرمایاتو حکم کے مطابق لڑکر زمین واپس لیا گیالیکن آپ لوگ کیون ایسا کریںآپ پاکستانی علماؤں کا قرأن مسخ شدہ پاکستانی آئین ہے اورآپ لوگوں کا خدا فوجی اسٹیبلشمنٹ ہے اسلئے وہ جو کہتا ہے کہ کشمیر فلسطین پر ظلم وزیادتی اوربلوچستان میں شدت پسندی ہو رہا ہے تو آپ لوگ اُسی کے زبان بولتے ہیں کیونکہ آپ لوگوں نے حق وانصاف کے بدلے باطل کو اپنا دین اور اللہ کے ضابطہ اور پیغمبر ؐ کی شریعت کو اپنا نفسانی خواہشات کے مطابق اور دنیوی ضرورت کیلئے یہودی بادشاہ ہاروت کبیر کے درباری یہودی کاہن بنے ہوئے ہویقینااگر ایسا نہ ہو تا تو حق و انصاف کی خاطر آپ لوگ مختار ابن ابوعبیدہ ثقفی کے قیام کو زندہ کر کے پاکستان کو یزید اور ابن زبیر جیسا سبق سیکھاتے مگر افسوس پیٹ تمہارا دین اور ڈر و خوف تمہاراایمان بن چکا ہے اسلئے آپ لوگ پیغمبرؐ کے وارث کہلانے کے لائق نہیں ہو بلکہ معاویہ اور یزید کے فرمانبردار ابن زیاد کہنے کے زیادہ مستحق ہووگرنہ جرت کرکے بلوچ بارے اور حق و انصاف کیلئے پاکستان کے خلاف آواز بلند کرکے قدم اُٹھاؤ تاکہ اللہ کے نزدیک سر روح ہو جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز