سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںبلوچ دانشور صورت خان مری کی بیٹی ڈاکٹر مہناز مری وفات پا...

بلوچ دانشور صورت خان مری کی بیٹی ڈاکٹر مہناز مری وفات پا گئی ہیں

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کےمطابق بلوچ دانشور صورت خان مری کی بیٹی ڈاکٹر مہناز مری وفات پا گئی ہے۔

ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق  بلوچ دانشور صورت خان مری کی بیٹی بولان میڈیکل کے اسسٹنٹ پروفیسر، سرجر مہناز مری کوئٹہ میں دماغ کے شریان پھٹنے کے باعث وفات پا ہوگئی ہیں ۔

ڈاکٹر مہناز مری نامور بلوچ ادیب و دانشور صورت خان مری کی اکلوتی بیٹی تھی جس نے 1980 میں صورت کے گھر آنکھ کھولی، ڈاکٹر مہناز بچپن میں اپنے والد کے ساتھ بیرون ملک چلی گئی، جس نے ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی، 1987 میں واپس بلوچستان آگئی اور کوئٹہ میں کانونٹ اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ ڈاکٹر مہناز مری نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد حال ہی میں ایف آر سی ایس کرلی تھی اور بولان میڈیکل میں بطور اسسٹینٹ پروفیسر “ان ہرٹ” سرجری تعینات ہوئی۔

ہمگام نیوز کی پوری ٹیم ڈاکٹر مہناز مری کی خاندان والوں اور عزیز و اقار سے دلی تعزیت کرکے دعا گو ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرما کر ان کےپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز